Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

وزیرآباد: گیس سلنڈر دھماکا، بچہ جاں بحق ، چودہ زخمی

اپ ڈیٹ 18 جون 2020 01:14pm

وزیرآباد کے نواحی قصبہ جامکے چٹھہ میں گھر میں رکھا گیس سلنڈر پھٹ گیا،جس سے دو سالہ بچہ جاں بحق اور چودہ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں آٹھ خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو وزیرآباد منتقل کر دیا گیا۔

 سلنڈر دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔